اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے ماھانہ محفل قرآن کا انقعاد بھٹ شاھ میں کیا گیا، جس میں مومنین نے قرآن کو قرئت کے ساتھ پڑھنے اور تجوید کی درستگی کا انتظام کیا گیا، جس میں مومنین نے دلچسپی کے ساتھ شرکت کی اور اپنی تجوید کی درستگی کروائی، پروگرام میں مدرس کی خدمات تنظیمی سینئر مجاھد حسین شیخ نے کیئے، انہوں نے پروگرام میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کو اس کے روح کے ساتھ پڑھنا چاھئے ،جس سے لطف بھی حاصل ہوتا ہے اور اس کے پڑھنے والے پر اور سننے والے پر روحانی اثرات ہوتے ہیں، بدقسمتی سےکچھہ لوگ قرآن کو صرف مردہ ایثال ثواب کے لیئے ہی سمجھتے ہیں، مگر قرآن زندہ لوگوں کی ھدایت کے لیئے آیا ہے اس لیئے اس کو نافقط پڑھنا کافی ہے بلکہ اس کو سمجھنا بھی ضروری ہے، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نے تجوید قرآن اور قرئت کی بھترین سافٹوئیر بھی متعاف کروایا ہے جس میں ایک آیت کو 5 بار سنایا جاتا ہے اور ہر شریک افراد سے اسٹیج پر بھٹا کر اس کو بڑھنے کا موقعا دیا جاتا ہے، جس سے شریک افراد کو تجوید سمجھنے کا بھترین موقعہ ملتا ہے، تنظیم کی جانب سے یہ پروگرام انتھائی مفید ہے اور نیا ہونے کی وجہ سے ہر یونٹ اور گاؤں میں ماھانہ پروگرام کروانے کی ھدایت کی گئی ہے۔











۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲